کھتولی میں برسوں سے لگنے والا روائیتی میلہ چھڑیان کا کھتولی ایس ڈی ایم اپوروا یادو نے فیتہ کاٹ کر کا افتتاح کیا۔ اس دوران ایک کونسلر کے علاوہ تمام میونسپل کونسلر موجود تھے۔
کھتولی میں میلے کے انعقاد کے بارے میں جاری تمام تر قیاس آرائیاں افتتاح کے بعد ختم ہوگئی ہیں ایس ڈی ایم اپوروا یادو، سی او روی شنکر مشرا، کوتوال مکیش چودھری نے پوجا کی اور فیتہ کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر میونسپلٹی کے زیادہ تر وارڈ ممبران بھی موجود تھے۔ میلے کے ٹھیکیدار نے بتایا کہ اس بار میلہ تاریخی طور پر بھرے گا اور بچوں کے لیے پرکشش جھولے ہوں گے۔کوتوال نے بتایا کہ میلے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اس موقع پر میونسپل بورڈ چئیر مین حاجی شاہنواز لالو نے بتایا کہ سبھی وارڈ ممبران انکے ساتھ ہیں اور اس مرتبہ میلہ تاریخ ساز ہوگا جسمیں عوام کی تفریح کے لئے سب کچھ مہیا ہوگا اور۔میلے کے دوران کل ہند مشاعرہ ، یاد رفیع ،کل ہند کوی سمیلن ،قوالی،رانگنی اور بچو ں کا کلچر پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
0 Comments