Latest News

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، ۱۲ ربیع الاول ۲۸ ستمبر کو، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان۔

کانپور: آج مورخہ 29/صفر المظفر 1445ھ مطابق 16 ستمبر 2023 کانپور شہر و آس پاس میں مطلع ابر آلود تھا اورعام طور پر چاند نظر نہیں آیا، ملک کے مختلف مقامات سے چاند دیکھنے کی مستند خبری موصول ہوئیں، اس لئے مجلس علماء کی نشست کے بعد قاضی شہر کانپور حافظ معمور احمد جامعی نے اعلان کیا کہ یکم /ربیع الاول1445ھ 17ستمبر2023 بروز اتوار کو ہوگی۔ 12/ربیع الاول 28/ ستمبر بروز جمعرات کو ہوگی۔

میٹنگ میں قاضی شہر کانپور حافظ و قاری معمور احمد جامعی کے ساتھ مولانا منصور احمد قاسمی، مولانا محمد انیس خاں قاسمی، مولانا محمد انعام اللہ قاسمی، مولانا سہیل احمد قاسمی، مفتی محمد معاذ قاسمی، قاری محمد غزالی، محمد عمر وغیرہ موجود رہے۔ 

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر