Latest News

شاہ پور میں جمیعۃ علماء ہند کے اجلاس عام کا انعقاد، مفتی مجیب الرحمٰن کی قرآن و حدیث کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تلقین۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے قصبہ شاہ پور کی دربار مسجد میں جمعیۃ علماء شاہ پور کا دوسرے مرحلے کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت مولانا وکیل احمد صدر جمعیۃ علماء شاہ پور نے فرمائی اور نظامت کے فرائض مفتی محمد دانش قاسمی نائب کنوینر جمعیۃ علماء شہر مظفر نگر وسکریٹری جمعیۃ علماء شہر مظفر نگر نے انجام دئیے پروگرام کا آغاز حافظ رفیق احمد امام مسجد دربار شاہ پور کی تلاوت کلام اللہ اور مفتی محمد دانش قاسمی کے نعتیہ کلام سے ہوا اس موقع پر مہمان خصوصی مفتی مجیب الرحمن قاسمی صدر جمعیۃ علماء شہر مظفر نگر نے کہا کہ شیطان کے نقشے قدم پر ہرگز نہ چلو یعنی اتباع ابلیس سے بچو اور قرآن وحدیث کے مطابق ہی اپنے نیک اعمال کرتے رہا کرو اسی میں ہم سب کی نجات ہیں اور اپنے دنیا میں آنے کے مقصد کو پہچانو اللہ نے فرمایا میں نے جن اور انسان کو اپنی عبادت کیلئےپیدا کیا ہے لیکن یہ انسان اپنےمقصد کو بھول بیٹھا ہے یہ ہماری بہت بڑی بھول ہے یہ دنیا زمین و آسمان فنا ہونے والے ہیں حتی کی ہر ایک چیز کو فنا ہونا ہے اسلئیے۔دنیا میں اپنے آنے کے مقصد کو پہچانو اور نیک اعمال میں اپنے وقت لگاؤ اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے اور حلال کمائی کی طرف اپنے آپ کو بڑھاؤاور بری صحبتوں اور نشے جیسی بری عادتوں سے اپنے آپکو دور رکھو یہ تمہارے مستقبل کو تباہ کردیگی شرکا ء میں بھائی خلیل الرحمن رکن عاملہ جمعیۃ علماء شہر مظفر نگر حاجی محمد الیاس قریشی حاجی محمود قریشی محمد شاکر ملک حافظ رفیق احمد مرزا احمد بابو کمال الدین وغیرہ شامل رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر