Latest News

فرانس میں اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی، عدالت نے بھی حکومت فیصلے کو جائز قرار دیا۔

فرانس کی اعلیٰ عدالت نے فرانس کے اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی اعلیٰ عدالت دی اسٹیٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی قانونی ہے، اسکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں۔

واضح رہے کہ فرانس کی حکومت نے گز شتہ ماہ اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔فرانسیسی حکومت کی عبایا پابندی کے خلاف مسلم تنظیم نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دیا۔ فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عبایا پابندی کے قانون پر عملدرآمدکے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔
فرانس میں اسکولوں میں عبایا پہننے کی اجازت نہیں ہوگی: فرانسیسی وزیر تعلیم فرانس میں آج سے تعلیمی اداروں میں عبایہ پر پابندی نافذ العمل۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر