Latest News

وارانسی میں کرنٹ سے ایک بچہ تڑپتا رہا، لوگ بنے رہے تماشائی، بزرگ نے بچے کی جان بچائی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
یوپی کے ورانسی میں شدید بارش کے باعث ایک بچے کے سڑک پر پانی میں گر کر کرنٹ لگ گیا۔ اس دوران ایک بزرگ نے بچے کو بچا لیا۔ جبکہ موقع پر موجود دوسرے لوگ تماشائی بن کر بچوں کو تڑپتا ہوا دیکھتے رہے۔  
وارانسی کے چیت گنج تھانے کے حبیب پور علاقے سے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں حبیب پور کی سڑک پر بارش کی وجہ سے پانی بھرا ہوا تھا اور قریب ہی بجلی کے کھمبے سے کرنٹ آ رہا تھا جس کی وجہ سے ایک بچہ پانی میں گر گیا اور کرنٹ لگنے سے تڑپنے لگا۔ اس دوران موقع پر موجود بہت سے لوگ تماشائی بن کر دیکھتے رہے تاہم وہاں سے گزرنے والے ایک بزرگ نے اپنی ذہانت کے باعث بچے کو بچا لیا جب یہ واقعہ پیش آیا تو ایک ای رکشہ سڑک سے گزر رہا تھا۔ رکشے میں سوار مسافروں نے بچوں کو کرنٹ کی زد میں آتے دیکھا تو ای رکشہ روک گیا۔ مسافروں میں سے ایک ضعیف شخص نے جب بچے کو بچانے کی کوشش کی تو اسے بھی کرنٹ کا جھٹکا لگ گیا تو اسنے نے اپنے قدم پیچھے ہٹا لیے۔ اسی دوران ایک اور بزرگ نے آگے بڑھ کر ٹریفک روکنے کا اشارہ کیا اور لاٹھی کی مدد سے بچے کو بچایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر