بڈھانہ کی مسجد عائشہ میں جمعیت علمائے ہند کی ایک میٹنگ ، تعلیمی بیداری و اصلاح معاشرہ ، کے عنوان سے عمل میں آئی جس میں جلد ہی تین مکاتب کا قیام عمل لانے کی تجویز منظور کی گئی ایک مکتب عائشہ مسجد ،دوسرا مکتب نمرہ مسجد میں تیسرا مکتب لہسانہ روڈ پر مولانا فاروق کے یہاں قائم کرنے کی ترتیب بنائی گئی جبکہ پرانے مکاتب کو منظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر شہر صدر مفتی آس محمد قاسمیجنرل سیکریٹری حافظ محمد ایوب ضلع نائب صدر مولانا معاذ محمد قاسمی مولانا محمد عالم مولانا محمد اسرائیل مولانا ریاست علی مولانا محمد فاروق ستارہ مسجد حافظ محمد سجاد حکیم ظریف احمد صدیقی عبدالغفار سیفی حافظ نظام الدین مولانا محمد فاروق مہتمم للبنات حافظ محمد ثاقب امام سہیل مسجد اور دیگر حضرات موجود رہے مولانا محمد اسرائیل کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہونچا۔
0 Comments