Latest News

میرٹھ میں صراف کی مشتبہ حالت میں موت، بیوی اور گرل فرینڈ کا ایک دوسرے پر الزام، تین کے خلاف رپورٹ درج۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ کے مودی نگر کی دیویندرپوری کالونی میں ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیے میرٹھ سے آئے صراف کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ صراف میرٹھ میں دوسری برادری کی ایک خاتون کے ساتھ رہتا تھا۔ صراف کی بیوی اور گرل فرینڈ نے ایک دوسرے پر قتل کا الزام عائد کیا ہے 
کرشن نگر کالونی ساکن دیپک کمار کی نیوادی قصبہ میں صراف کی دکان ہے دیپک کی دوستی ایک مسلم لڑکی سے ہوگئی۔ اس کے بعد دیپک نے اپنا نام بدل کر راشد رکھ لیا اور اپنی دوست کے ساتھ میرٹھ میں رہنے لگا۔
جمعرات کو وہ خاتون دوست کے ساتھ مودی نگر کی 
 دیویندرپوری کالونی میں ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیے آیا۔ اطلاع ملنے کے بعد دیپک کی بیوی اور بچے اور خاندان کے دیگر افراد بھی وہاں پہنچ گئے۔ خاتون کی شکایت ہے کہ اہل خانہ نے کار کی کھڑکی توڑ کر دیپک عرف راشد کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔
دونوں خواتین نے پولیس سے شکایت کی کہ انہوں نے دیپک کا قتل کیا ہے۔ دیپک کی بیوی نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا تھا اور وہ کافی عرصے سے مذکورہ خاتون کے ساتھ رہتا تھا۔ خاتون نے اپنے شوہر کو زہر دے دیا جس سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی اور اس کی موت ہوگئی۔اے سی پی گیان پرکاش رائے کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ میرٹھ کی رہائشی خاتون کی تحریر پر تین لوگوں کے خلاف اغوا کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر