Latest News

بیوی نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر کیا تھا شوہر کا قتل، سہارن پور پولیس نے چار ماہ بعد کیا واردات کا انکشاف۔

سہارنپور: عزیز الرحمن خاں.
سہارنپور پولیس نے سنی قتل کیس کا انکشاف کیا ہے جو چار ماہ قبل سہارنپور ضلع کے گاگلہیڑی تھانہ علاقے میں بھگوان پور بائی پاس کے قریب ہوا تھا۔ اس کی بیوی نے اپنے بوائے فرینڈ اور ساتھی کے ساتھ مل کر یہ قتل کیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اجے کا عاشق ریلوے میں گیٹ مین کا کام کرتا ہے۔
ایس پی سٹی ابھیمنیو مانگلک نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گاگلہیڑی میں روی داس مندر کے پاس رہنے والے سنی کی لاش 29 مئی کو بھگوان پور بائی پاس روڈ پر واقع چورادیو گاؤں کے قریب وکاس کمار کے کھیت سے ملی تھی۔ نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا 
تقریباً چار ماہ بعد جمعرات کو متوفی کی شناخت ہو گئی۔ اس معاملے میں شروع سے ہی سنی کی بیوی منجو شک کے دائرے میں تھی۔ تحقیقات کے بعد منجو سے پوچھ گچھ کی گئی۔قتل کا انکشاف ہوا

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر