Latest News

بڑوت میں صرف ۵۰ روپے کے تنازع میں نوجوان کا قتل، کنبے میں مچا کہرام۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بڑوت تھانہ علاقے کے کھمپور گاؤں میں، صرف 50 روپے کے لین دین پر چار نوجوانوں نے 11ویں جماعت کے طالب علم کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ساتھ ہی پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ وہیں واقعہ کے بعد طالب علم کے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے 
موصولہ اطلاعات کے مطابق، راج پور کھمپور گاؤں کے سوہن ویر کشیپ کا بیٹا ریتک (16) گاؤں کے کے ایچ آر انٹر کالج میں 11ویں کلاس میں پڑھتا تھا۔ گذشتہ شب ریتک آکاش کے چاچا کی دکان سے 50 روپے لینے گیا۔ آکاش بھی دکان پر موجود تھا۔ اس بات کو لے کر ریتک اور آکاش کے درمیان لڑائی ہو گئی۔ آکاش نے اپنے چچا سمیت کئی لوگوں کے ساتھ مل کر ریتک کو مارا پیٹا اور گلا گھونٹ دیا جس کے بعد ریتک سڑک پر گر گیاے جب اس واقعے کی خبر ریتک کے اہل خانہ کو پہنچی تو وہ موقع پر پہنچ گئے۔
ہریتک کے چچا رادھیشیام نے بتایا کہ وہ ریتک کو سی ایچ سی لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انسپکٹر دیوش کمار سنگھ نے بتایا کہ ہریتھک کی لاش کو تحویل میں لے کر دونوں ملزمان کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معاملہ 50 روپے کا تنازعہ ہے۔ کیس میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر