Latest News

اتر پردیش کے ہردوئی میں درندہ صفت نے معصوم بچی کو بنایا ہوس کا شکار، ویڈیو بنانے والوں کو بھی نہیں آئی غیرت، ملزم فرار۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
اتر پردیش کے ہردوئی ضلع سے شرمناک خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک نوجوان نے ہیلتھ اینڈ ویلنیس سنٹر میں ایک معصوم بچی کی عصمت دری کی ہے۔ چیخ و پکار سن کر موقع پر پہنچے لوگوں نے معصوم بچی کی ویڈیو تو بنا لی لیکن ملزم کو پکڑنے کی زحمت نہ کی۔ ملزم نوجوان موقع پا کر فرار ہو گیا۔
موقع پر پہنچے لوگوں نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے درندگی کی ویڈیو بنا ڈالی۔ اس دوران ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ لڑکی کو ضلع خواتین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ سینڈی تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی چھ سالہ بچی آنگن باڑی اسکول میں پڑھتی ہے۔گذشتہ سہ پہر تین بجے اسکول کے بعد لڑکی گاؤں میں کھیل رہی تھی۔ اسی وقت جب اسے پیاس لگی تو وہ قریبی اسپتال کے احاطے میں پانی پینے گئی۔ وہیں اس کے پیچھے گاؤں کا ہی 35 سالہ ونود بابا پہنچے۔ وہ لڑکی کو اٹھا کر ہسپتال کے قریب واقع ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کے ایک کمرے میں لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔بچے کی نے شور مچایا تو احاطے کے دوسرے کمرے میں موجود لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ لوگ ملزم کو پکڑنے کے بجائے لڑکی کی ویڈیو بنانے لگے۔ اسی دوران ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔ کچھ لوگوں نے لڑکی کے گھر والوں و پولس کو اطلاع دی تو پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو سی ایچ سی لے گئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر