Latest News

جے پور: پٹائی سے مسلم نوجوان کی موت سے فرقہ وارانہ کشیدگی، متعدد گرفتار۔

جے پور میں جمعہ کی رات دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔ موٹر سائیکل پر سوار اقبال نامی نوجوان کی مداخلت پر آنے والے لوگوں سے جھگڑا ہوگیا۔
لوگوں نے اقبال کو مارا پیٹا، رات گئے بیس سالہ اقبال ایس ایم ایس ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ وہ رام گنج کا رہنے والا تھا۔اقبال کی موت پر مشتعل لوگوں کی بڑی تعداد ہفتے کی صبح سڑکوں پر نکل آئی۔ بازار بند اور سڑکیں بلاک کر دی گئیں۔
امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس بشمول 
STF، ERT، QAT، RAC
 کو تعینات کیا گیا ہے۔ڈرون کے ذریعے کشیدہ علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
جے پور کے پولیس کمشنر بیجو جارج جوزف نے فون پر بی بی سی ہندی کو بتایا، "حالات فی الحال قابو میں ہیں۔ ہم نے اس معاملے میں 14 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔”
مقامی کانگریس ایم ایل اے رفیق خان نے بی بی سی کو بتایا، ’’ہم نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو پرسکون کیا ہے اور اب صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔‘‘ ایم ایل اے رفیق خان نے حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے، "خاندان کے افراد کو پچاس لاکھ روپے دیے جائیں گے، ایک رکن کو کنٹریکٹ پر نوکری اور ایک ڈیری بوتھ دیا جائے گا۔”
بی جے پی لیڈر لکشمی کانت بھاردواج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں حکومت کی طرف سے متاثرین کے خاندانوں کو دی جانے والی معاوضہ کی رقم کو امتیازی قرار دیا ہے۔ جبکہ مسلم تنظیمیں حکومتی اعلان سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ متاثرہ خاندان کو ایک کروڑ روپے، مستقل سرکاری نوکری اور مجرموں کو سزائے موت دی جائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر