Latest News

دینی مکاتب کا قیام۔اور ووٹر بیداری مہم وقت کی اہم ضرورت، جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کے اجلاس میں قاری ذاکر حسین کا خطاب۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
کھتولی کی بنگلہ والی مسجد میں جمعیۃ عائے ہند کا ایک اجلاس عام منعقد ہوا جسکی صدارت مفتی محمد بنیامین قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی عبدالقادر قاسمی ناظم جامعہ انوارالعلوم موضع بہاری اور مفتی مجیب الرحمٰن پھلتی نے مشترکہ طور پر انجام دیے 
میٹنگ میں پوری تحصیل میں درجن بھر مکاتب کے قائم کرنے اور اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کیمپ کے انعقاد کی تجویز منظور ہوئی 
اس موقع پر مفتی محمدبنیامین قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء اکابرعلماء دین کی جماعت ہے جو ہمیشہ قوم و ملت کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے جب بھی قوم ملت کو کسی بھی دشواری یا پریشانی کا سامنا در پیش ہو تو جمعیۃ علماء سینہ سپر ہوکر اسکا مقابلہ کرتی ہے انہوں نے تمام حاضرین سے اپیل کی کہ اس وقت نئے ووٹ بنائے جا رہے ہیں جن بچے یا بچیوں کی عمر اٹھارہ سال کو تجاوز کر گئی ہے وہ ان کی ووٹ بنوائی جائے اور ووٹر بیداری مہم چلائی جائے
قاری ذاکر حسین جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر نے کہا کہ آج مکاتب دینیہ کی اشد ضرورت ہے ہمارے بچے دین اسلام سے بے راہ روی اختیار کر رہے ہیں اور اپنی تہذیب و ثقافت سے دور ہو رہے ہیں اور آج کا نوجوان نشہ میں مبتلاء ہو رہا ہے ان تمام برائیوں کا خاتمہ مکاتب دینیہ کے قیام سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ آج معاشرہ تباہی و بربادی کے دہانے پر کھڑا ہے معاشرے کی اصلاح ہر فرد پر ضروری ہے آج ہمارے معاشرے میں سود عام ہو چکا ہے جسکی وجہ سے کئی گھر اور خاندان برباد ہو چکے ہیں اور پریشان حال ہیں۔
مولانا ڈاکٹر جمال الدین قاسمی مہتمم مدرسہ فخر الاسلام موضع شیر نگر نے کہا کہ جب تک ہم عصری ادارے قائم نہیں کرینگے اور منظم اسکول و کالج کا مکمل نظام نہیں بنائینگے اس وقت تک ارتداد کا مقابلہ کرنے سے عاجز و قاصر رہیں گے ملت کے لئے ایسے اداروں کا قیام بے حد ضروری ہے جن میں دینی اور عصری علوم یکجا ہوں 
مولانا سید محمد سعد خانجہانپوری نے کہا کہ جمعیۃ علماء مولانا سید محمد محمود اسعد مدنی کی قیادت میں قوم و ملت کی خدمات انجام دے رہی ہے ہر محاذ پر مسلمانان ہند کی رہنمائی کر رہی رہے چاہے و مکاتب دینیہ کا قیام ہو یا جمعیۃ ماڈل ویلیج کے ذریعہ دیہی باشندوں کے ضروریات کو پورا کرنا ہو یا اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کےزریعہ نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنا ہو۔
مفتی محمد اقبال قاسمی نائب مہتمم مدرسہ قاسم العلوم تیوڑہ نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ملت اسلامیہ کے لئے بڑی فکر مند ہے اور مختلف پروگرام چلا رہی ہے چونکہ آج کا نوجوان راہ راست سے ہٹ کر غلط راستہ اختیار کر چکا ہے ایسے حالات میں ہم سب پر لازم ہے کہ اپنے اپنے حلقوں میں مکاتب کے قیام کو لازم کریں تاکہ بے دینی کا خاتمہ ہو
مولانا احسان الحق ڈائریکٹر جامعہ ہدایہ موضع نگلہ راعی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ اور مکاتب دینیہ کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے اداروں کو صاف ستھرہ رکھیں نظافت صفائی کا خیال رکھیں،اور منظم انداز میں اپنے اپنے ادارے کا نصاب اور نظام مرتب کریں تاکہ جب بھی کوئی ہمارے اداروں میں آئے تو وہ اس نظام سے استفادہ کریں 
مفتی عبدالقادر قاسمی ناظم جامعہ انوارالعلوم موضع بہاری نے کہا کہ جمعیۃ علماء مسلمانوں کی نمائندہ جماعت ہے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ جمعیۃ علماء کی تحریک سے وابسطہ ہوکرقوم و ملت کی خدمات کو انجام دیں یہ اطلاع جمیعت کے ضلع میڈیا انچارج محمد آصف قریشی نے دیتے ہوئے بتایا کہ مسجد کے امام مولانا عبدالصمد کا خصوصی تعاون رہا
اختتام صوفی محمد انوار منصورپوری کی دعا پر ہوا۔ مولانا محمد خالد پوربالیان، مفتی مجیب ندوی، مفتی محمد عثمان سرائے، قاری عبدالرحمن، قاری جاوید، ڈاکٹر اخلاق منصورپور، قاری نعمان، قاری محمد نعیم منصوپور، مولانا عبدالصمد، مفتی محمد نوشاد، مولانا عبدالغفار، قاری دلشاد، مولانا مشرف، مولانا سعد، قاری عبدالجبارغالب پور، قاری عمران کھڑی قریش، حافظ عمران تسنگ،مولانا رضوان سکندر پور، محمد اظہر سکندر پور، حکیم آفاق کڑھلی قاری محمد تبریزجسولہ، قاری مستقیم جسولہ، قاری محمد عرفان کہلاوڈہ، مولانا طاہر پوربالیان، فوجی نور محمد، مولانا محمد سعد کھتولوی، قاری عبدالماجد، حافظ محمدصادق، حافظ محمد مبین، قاری عمر اشرفی چندسینہ، مولانا محمد زبیر انتی، حافظ رمضانی انتی، محمد گلفام، محمد شاہ رخ، محمدمبارک کھوکنی، مولانا رضوان نگلہ، قاری حسنین محی الدین پور، حافظ مقصود بھنگیلہ، قاری عبدالغفار، مولانا محمد محسن، قاری مرتضیٰ، مفتی امیر احمد، قاری وسیم، قاضی جاوید، مفتی فاروق، مولانا شکیل قاسمی وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر