Latest News

آئندہ انتخابات مہنگائی بد عنوانی اور آمریت سے نبردآزما عوام اور بی جے پی کے درمیان ہونا ہے، ایس پی کے صوبائی صدر نریش اتم پٹیل کا خطاب۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل کے پہنچے پر کئی مقامات پر شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر نریش اتم پٹیل نے کہا کہ اتر پردیش میں جنگل راج ہے۔ خواتین کے ساتھ زیادتی اور ہراساں کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ۔ کسانوں، مزدوروں، تاجروں اور ہر طبقے کو ہراساں کرنا بی جے پی حکومت کی پالیسی بن چکی ہے۔ انہوں نے کسانوں کی حالت زار پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کا الیکشن مہنگائی، بدعنوانی اور آمریت سے نبرد آزما عوام اور بی جے پی کے درمیان ہوگا۔ بی جے پی کو حکومت کو الوداع کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذاتوں کا احترام سماج وادی پارٹی کی پہچان ہے اور سماج وادی پارٹی ہر ذات کے کارکنوں کو عزت دیتی ہے۔ یہ اطلاع پارٹی کے ضلع میڈیا انچارج ساجد حسن نے دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے پہلے ان کا استقبال سینکڑوں کارکنوں نے کیا، جن کی قیادت یوتھ پارٹی کے رہنما راشد ملک نے رام پور تیراہے پر، ندیم ملک کی قیادت میں نصیر پور گاؤں بائی پاس پر اور نیاز حیدر نے بھوپا بائی پاس پر کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر