Latest News

مظفر نگر پولیس نے گھر میں چل رہے جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش کرتے ہوئے گھر کے مالک سمیت کچھ دیگر افراد کو کیا گرفتار۔

مظفر نگر:عز یز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے الماس پور کے ایک گھر میں جسم فروشی کا دھندہ کرنے والوں کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔ پولیس کو کئی دنوں سے اس جسم فروشی کی اطلاع مل رہی تھی۔ پولیس نے ٹھوس معلومات اکٹھی کیں اور انٹیلی جنس سسٹم قائم کیا۔ جب اطلاع کی تصدیق ہوئی تو پولیس نے اس گھر پر چھاپہ مارا۔
نئی منڈی کوتوالی علاقہ کے الماس پور ٹاور گلی میں ایک مکان میں جسم فروشی کا کاروبار چل رہا تھا۔ واضح اطلاع ملنے پر ایس ڈی ایم صدر پوار جھا، نئی منڈی کوتوالی کے انچارج ببلو کمار اور اے ایچ ٹی یو ٹیم کے انچارج ڈی ایم سندھو نے اس مکان پر چھاپہ مارا اور مکان کے مالک سمیت چار مرد اور چار خواتین کو موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔ پولیس نے سب کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی او نئی منڈی ہیمنت کمار نے بتایا کہ انہیں کئی دنوں سے الماس پور کے ایک مکان میں جسم فروشی کا کاروبار چلانے کی اطلاع مل رہی تھی۔ ملزم نوجوان شیر نگر کا رہنے والا انکت، رحمان نگر بھوپا ساکن دھرمیندر، بلاس پور کا رہنے والا رامون اور دیواکر ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر