نئی دہلی: سینئر اردوصحافی اورقومی روزنامہ :ان دنوں: کے چیف ایڈیٹر اور قومی اقلیتی محاذ کے صدر سید محمد آصف کامختصر علالت کے بعد آج صبح دہلی میں انتقال ہو گیا۔ مرحوم کے پسمانگان میں اہلیہ اور دو بیٹیا ں ہیں۔بان کی تدفین بعد نماز عصر بٹلہ ہائوس قبرستان میں عمل میں آئی جس میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی اور ان کے لئےمغفرت کی دعا کی۔
سید محمد آصف کو اردو دنیا میں کافی مقبولیت حاصل تھی، صحافت کے ساتھ ساتھ سماجی فلاح وبہبود کے کاموں میں بھی وہ کافی دلچسپی رکھتے تھے ،قومی اقلیتی محاذ کے وہ بانی صدر تھے ۔32سال قبل اس تنظیم (قومی اقلیتی محاذ) کا قیام انہوں نے سماجی فلاح وبہبود کے کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے ہی کیا تھے جس میں بڑی حد تک کامیابی بھی ملی ۔روزنامہ :ان دنوں: کا آغاز پٹنہ سے ہوا تھا ،بعد دہلی اور دیگر شہروں سے اخبار کی شاعت شروع ہوئی۔ سید محمد آصف کے ناگہانی انتقال سے اردو دنیا کو شدید صدمہ پہونچا ہے۔
"دیوبند ٹائمز" ان کے انتقال پر سخت رنج و الم کا اظہار کرتا ہے اور اہل خانہ سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے ان کے غم میں برابر شریک ہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments