Latest News

دردناک سڑک حادثہ میں دیوبند کے مستری اورمزدور کی موت، بذریعہ بائک کام کرنے نکلے دونوں افراد کو ٹرک نے کچلا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سڑک حادثے میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر بائک سوارمستری اور اس کے ساتھی مزدور کی درد ناک موت ہو گئی۔ اس حادثے کے بعد موقع پر جمع بھیڑ کو دیکھ کر ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق چھٹمل پور کے تھانہ فتح پور کے قریب دہرادون روڑ پر ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر بائک سوار محلہ خانقاہ دیوبند کا باشندہ اور پیشے سے راج مستری اور اس کا ساتھی مزدور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق بدھ کے روز فتح پور کے قریب دہرا دون روڑ پر واقع مدرسے کے سامنے ٹرک کی زد میں آکر بائک سوار مزدور چندر پال ولد بلبیر سنگھ ساکن پرگتی وہار نگلہ کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، جب کہ بائک چلانے والے راج مستری شمشیر ولد مقصود ساکن محلہ خانقاہ دیوبند شدید طور پر زخمی ہو گیا، جس کو موقع پر موجود لوگوں نے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا لیکن ڈاکٹروں نے شمشیر کو بھی مردہ قرار دے دیا، اس طرح اس شدید سڑک حادثے میں راج مستری اور مزدور دونوں کی موت واقع ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لیکن ٹرک ڈرائیور موقع پر اپنا ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سہارنپور بھیج دیا ہے، پولیس نے دونوں مرنے والے افراد کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دے دی ہے۔فتح پور کی پولیس اس حادثے کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہاابھی تک حادثے کے بارے میں کسی فریق کی جانب سے کوئی تحریر نہیں ملی ہے، وہیں دوسری جانب حادثے کی اطلاع دیوبند پہنچتے ہی محلہ چھوٹی خانقاہ میں واقع شمشیر کے گھر میں ماتم چھا گیا، انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز شمشیر اپنے ساتھی مزدور کے ساتھ چھٹمل پور کے اطراف میں کام کرنے کے لئے گیا تھا۔ شمشیر کے اہل خانہ لاش لینے کے لیے سہارنپور پہنچ گئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر