Latest News

یوپی پولس کارنامہ، طمنچہ لیکر پہنچی بے روزگار نوجوانوں کو گرفتار کر نے، سی ٹی وی نے کھولی پولس کی پول۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ پولیس اہلکاروں نے بے روزگار نوجوان کو مجرم بنا دیا، پولیس کی ٹیم طمنچہ لے کر گھر سے پکڑنے پہنچی، اس بائک میں طمنچہ رکھ کر بے قصور کو مجرم بنانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہونے سے یوپی پولس کی کارستانی سامنے آئی ہے۔
میرٹھ تھانے کے کھرکھودا علاقے میں26 ستمبر کی رات انکت تیاگی کی گرفتاری کے بعد خاندان کی خواتین میرٹھ کے آئی جی (رینج) نچیکیتا جھا کے دفتر پہنچیں۔ اہل خانہ رات بھر وہیں کھڑے رہے اور اعلیٰ پولیس افسر سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔ انکت تیاگی کو پولس کے ذریعہ آرمس ایکٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر