روڑ کی: بہادر آباد بلاک کے تحت نگلہ خورد گاؤں میں دو کلو میٹر سڑک کا افتتاح جوالا پور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے انجینئر روی بہادر نے فیتا کاٹ کر کیا، جس کی صدارت کلو حسن سابق پردھان نگلہ خورد نے کی۔ اس سڑک کے خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لوگوں کا آنا جانا محال تھا، اب سڑک کے افتتاح سے تمام لوگوں میں خوشی و مسرت اور اطمینان پایا جارہاہے.
یہ سڑک تقریباً دو کلو میٹر لمبی ہوگی یہ سڑک گاؤں نگلہ خورد کے چوک سے لیکر باندھ کے اوپر ہوتے ہوئے زبردست پور پل کے قریب روڈ سے ملے گی۔
سڑک ایک عرصے سے خراب تھی اسکول جانے والے بچوں اور مسافروں کو کافی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس سڑک پر لوگوں کے ایکسڈنٹ ہوتے رہتے ہیں۔ سڑک کے افتتاح کے موقع پردھان مولانا انیس احمد، پردھان شہزاد عالم، شاباش احمد، پردھان عالم، مہربان علی، فرقان احمد، نور احمد کے علاوہ سیکڑوں باشندگان نگلہ خورد موجود تھے۔
0 Comments