Latest News

مظفرنگر میں بچے کی ختنے کے دوران کٹی نس، ختنہ کرنے والوں کے خلاف رپورٹ درج۔

 مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
 مظفرنگر میں نوزائیدہ بچے کے ختنے کے دوران رگ کٹ گئی اور پٹی باندھنے کے باوجود خون بہنا بند نہیں ہوا متاثرہ کے اہل خانہ نے ۔پولس سے شکایت درج کراتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مظفرنگر کےجسونت پوری کے آصف نے اپنے 27 دن کے بیٹے ماہر کا ختنہ محمود نگر کے رہائشی عمران سلمانی اور شمیم سلمانی سے 18 ستمبر کو ان کے گھر پر کرایا تھا۔ اس دوران دونوں نے بچے کے پٹی باندھ دی اور چوبیس گھنٹے بعد کھولنے کو کہا گیا لیکن بچے کے عضو سےمسلسل خون بہتارہا ہے۔ دونوں ملزمان کے کہنے پر ماہرہ کو بینڈیج کر دیا گیا، اس کے بعد بھی خون بہنا بند نہ ہوا تو لڑکے کا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کرایا گیا۔ جس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے سول لائن پولیس کو اطلاع دی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر