Latest News

خواتین نے بی جے پی لیڈر پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کپڑے پھاڑے، گرہبان پکڑ کر دھنائی کی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی ضلع کے جلال آباد میں بی جے پی لیڈر کی خواتین کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا بی جے پی لیڈر ماضی میں بھی موضع بحث رہا ہے۔
اقلیتی محاذ سے وابستہ بی جے پی لیڈر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں کچھ خواتین بی جے پی لیڈر کے کپڑے پھاڑتے، دھکے مارتے اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ یہ لیڈر ان کا رشتہ دار ہے اور وہ اپنے رشتہ دار پر الزام لگا رہا ہے کہ وہ اسے بلیک میل کر رہا ہے اور اس سے رقم کا مطالبہ کر رہآہے 
مذکورہ ویڈیو واضح نہیں کہ کہاں اور کب کی ہے۔ بی جے پی لیڈر کی جانب سے پولیس کو کوئی تحریر نہیں دی گئی ہے۔  
دوسری جانب بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویڈیو نہیں دیکھی ہے۔ اس کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور وہ اپنے گھر پر موجود ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر