Latest News

مظفر نگر کے سابق ایم پی قادر رانا کے خلاف چوری کا مقدمہ درج، اتراکھنڈ کی خاتون نے رانا پر کئی اور سنگین الزامات لگائے۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے سابق ایم پی قادر رانا کے خلاف اتراکھنڈ کے ہریدوار ضلع کے منگلور کوتوالی میں درخت چوری کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ منگلور پولیس کے ایریا آفیسر بہادر سنگھ چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ مظفر نگر کے سابق ایم پی رانا پر اپنے پڑوسی کی زمین کے کچھ حصے پر قبضہ کرنے اور پڑوسی کے کھیت میں ان کی فیکٹری کا کیمیکل فضلہ پھینکنے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ روڑکی کے متھرا وہار کی انیتا گپتا کی منگلور کے تنشی پورہ علاقے میں زرعی زمین ہے اور ملحقہ زمین پر رانا کی فیکٹری ہے۔چوہان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل گپتا نے رانا پر اپنی زرعی زمین میں چنار اور یوکلپٹس کے 50 سے زیادہ درخت کاٹنے کا الزام لگایا تھا۔
اپنی شکایت میں انہوں نے سابق ایم پی پر زمین کی باؤنڈری وال توڑ کر ایک میٹر سے زیادہ اراضی پر قبضہ کرنے اور ان کی فیکٹری سے کیمیکل کا فضلہ انکے کھیتوں میں پھینکنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ اس سے ان کی فصلوں کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر