Latest News

دہلی میں معذور مسلم نوجوان کا مندر سے پرساد لینے کے الزام میں پیٹ پیٹ کر قتل، مشتعل ہجوم نے اسرار کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

نئی دہلی : دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کے ذریعے ایک اور مسلم نوجوان کا بہیمانہ قتل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مندر سے پرساد لینے پر ایک ذہنی معذور مسلم نوجوان کو مشتعل بھیڑ نے کھمبے سے باندھ کر بری طرح پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے سندر نگری میں پیش آیا جہاں 26 سالہ مسلم نوجوان اسرار نے مبینہ طور پر مندر سے پرساد کھایا، جس پر موقع پر موجود افراد نے اس پر چوری کا الزام لگاکر اسے کھمبے سے باندھ دیا۔
رپورٹ کے مطابق مشتعل افراد نے چوری کا الزام لگاکر نوجوان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نوجوان پر مندر سے 20 روپے چوری کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔ نوجوان کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے کو ان کے پڑوسی گھر لے کر آئے اور واقعے کے بارے میں بتایا، اسرار کے جسم پر شدید زخم تھے اور وہ اسپتال لے جانے سے پہلے ہی مرچکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس میں ملوث لوگوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر