آل انڈیا تحریک عوام ہند کا ایک وفد نوح میوات کے دورے پر تحریک کے صدر مولانا محمد عارف سراج نعمانی کی سرپرستی میں پہنچا جسکا
مقامی لوگوں و سرپنچ نے پوری ٹیم کا خیر مقدم کیا اس دوران لوگوں سے ملاقات ہوئی لوگوں نے بتلایا کہ فی الحال علاقے میں امن وامان قائم ہے البتہ ڈر و خوف کا ماحول قائم ہے
تحریک عوام ہند کے صدر نے تحریک کا تعارف کرایا اور اپنے آنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم بطور انسانی ہمدردی مظلوموں کے غم میں شریک ہونے کیلئے آئی ہے
اور ہم سب امن اور بھائی چارہ کا پیغام لیکر آئے ہیں
اس موقع پر مولانا محمد عارف سراج نعمانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک ہندوستان مختلف تہذیبوں وکلچروں کا گہوارہ ہے اور جس کے گلدستے میں بہت سے قسموں کے پھول کھلتے ہیں
اور پیغمبر نے پوری کائنات انسانی روا داری اور باہم پیار محبت کا درس دیا ہے اس لئے آپسی بھائی چارہ قائم رکھیں
اس دوران وفد نے مقامی لوگوں کی رہنمائی سے متأثرہ علاقوں کادورہ کیا اور جو رقم مظلومین و متاثرین کیلئے میرٹھ مظفر نگر باغپت لونی غازی آباد و دہلی سے جمع کی گئی تھی ضرورت مندوں و مستحقین میں تقسیم کی گئی۔
وفد میں ضلع میرٹھ سےمفتی محمد زبیر قاسمی مہتمم مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار القرآن پچپیڑہ صدر آل انڈیا تحریک عوام ہند ضلع میرٹھ، مولانا محمد ناظم کریم قاسمی مہتمم مدرسہ رفیق العلوم شیر پور وصدر آل انڈیا تحریک عوام ضلع مظفر نگر، نوجوان عالم دین مولانا محمد دلشاد قاسمی مہتمم مدرسہ فیض العلوم اسارہ باغپت وصدر آل انڈیا تحریک عوام ہند ضلع باغپت بھائی محمد عمران لونی غازی آباد, بھایٔ سہیل وغیرہ شریک رہے۔
0 Comments