مظفرنگر: عزیزالرحمن خاں۔
اتر پردیش میں پہلی بار مظفرنگر کے ہیڈ کانسٹبل کو چوکی انچارج بنایا گیا ہے، اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر مظفرنگر سینیر سپرنٹینڈنٹ آف پولس سنجیو کمار سمن کے ذریعہ ہیڈ کانسٹبل روہتاش گرجرکو بڑی ذمہ داری سونپتے ہوئے چوکی انچارج بنایا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ یو پی میں سب انسپیکٹر کو چوکی انچارج کا عہدہ دیا جاتا ہے جبکہ انسپکٹر تھانے کا انچارج ہوتا ہے، جو ایک تھانے کے تحت انے والی سبھی چوکیوں کا افسر ہوتا ہے۔ وہیں ضلع بھر کے کوتوالی تھانوں اور چوکیوں کا ہیڈ اور پولیس کا سب سے اعلٰی افسر ائی پی ایس آفیسر ہوتا ہے۔
0 Comments