Latest News

اسلام دشمنی میں مصروف ممالک اپنی پالیسی میں تبدیلی لائیں، جی ٹوئنٹی میں طیب اردگان کا انتباہ، کہا قرآن کی بے حرمتی پر خاموشی نامنظور۔

نئی دہلی؛ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ غذائی تحفظ سے متعلق اموری گروپ جلد ہی یکجا ہو گا۔صدر ایردوان نے نئی دہلی میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس سے متعلق عالمی ذرائع ابلاغ سے خطاب کیا ۔
 انہوں نے کہا کہ اناج سے متعلق تنازعے کے حل کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں جس کے لیے جلد ہی غذائی تحفظ کا اموری گروپ یکجا کیا جائے گا، بحیر اسود میں امن کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں دور رکھنے کی ضرورت ہے ۔
 ترکیہ خبررساں ایجنسی 
trt urdu 
کے مطابق صدر اردگان نے قرآن کریم کی بے حرمتی سے متعلق کہا کہ پولیس کی زیر نگرانی اس قسم کے وااقعات کا رونما ہونا اشتعال انگیزی ہے ،نفرت آمیز جرم ہے جس پر خاموشی ہمیں گوارا نہیں ،ترکیہ نے کتب مقدسہ کی بے حرمتی کی جی 20 اجلاس کے اعلامیئے میں بھی مذمت کی ہے، اسلام دشمنی میں مصروف تمام ممالک کو اپنی پالیسیوں میں ردو بدل کرنےکی ضرورت ہے۔
 سویڈن کی نیٹو میں رکنیت پر صدر نے کہا کہ ہماری پارلیمان سے اس کے بارے میں منظوری نہ ملنے کی صورت میں میں بھی کچھ نہیں کرسکتا، امریکی صدر سے میں نے ملاقات کی جس میں ایف سولہ کا مسئلہ زیر غور آیا مگر افسوس کہ اس میں پیش رفت نہ سکی ،ان کی سوئی صرف سویڈن کی نیٹو میں رکنیت پر ہی اٹکی ہوئی ہے جو کہ قابل افسوس ہے ۔ترکیہ کی یورپی یونین میں شمولیت پر بھی صدر نے کہا کہ ہمیں نصف عصر سے یورپ نے معلق رکھا ہوا ہے لہذا رکنیت ملے یا نہ ملے ہم اپنی راہ پر گامزن رہیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر