وزیر اعظم نریندر مودی نے بینا ریفائنری میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس اور مدھیہ پردیش میں 10 صنعتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے اپوزیشن اتحاد انڈیا کو نشانہ بنایا۔
پی ایم مودی نے کہا کہ سناتن کو مٹا کر وہ ملک کو دوبارہ غلامی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ ان کا لیڈر طے نہیں اورقیادت پر کنفیوژن ہے۔ لیکن انہوں نے اپنی ممبئی میٹنگ میں پالیسی اور حکمت عملی بنا لی ہے کہ یہ گھمنڈیا اتحاد کیسے چلے گا۔ اس نے اپنا ایک خفیہ ایجنڈا بھی طے کر لیاہے …
اپوزیشن اتحاد پر حملہ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، "یہ گھمنڈیا اتحاد سناتن اقدار اور روایات کو ختم کرنے کی قرارداد لے کر آیا ہے۔ وہ سناتن جس پر گاندھی جی پوری زندگی یقین رکھتے تھے، وہ سناتن جس نے انہیں چھوا چھوت کے خلاف تحریک چلانے کی ترغیب دی۔ ’’اس اتحاد کے لوگ اس لازوال روایت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ پی ایم نے کہا کہ جب بھی آپ نے ہمیں اور ہمارے ساتھیوں کو خدمت کا موقع دیا، ہم نے پورے اخلاص کے ساتھ مدھیہ پردیش کی تقدیر بدلنے کی پوری کوشش کی۔ ہم نے مدھیہ پردیش کو خوف سے آزاد کیا اور یہاں امن و امان قائم کیا۔ ہندوستان غلامانہ ذہنیت کو پیچھے چھوڑ کر اب خود مختار ہونے کی عزت نفس کے ساتھ آگے بڑھنے لگا ہے۔ جب کوئی بھی ملک ایسا فیصلہ کرتا ہے تو اس کی تبدیلی شروع ہو جاتی ہے۔ آپ نے جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اس کی تصویر بھی دیکھی۔
0 Comments