Latest News

کشمیر فائلس کے پروڈیوسر کا زہر، تین سپر اسٹار صرف مسلمان، شاہ رخ سلام کرتے ہیں نمستے نہیں کہتے۔

فلم دی کشمیر فائلز سے سرخیوں میں آنے والے مسلم دشمنی کے لئے خاص شہرت کے حامل ہدایت کار وویک اگنی ہوتری ان دنوں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان کی آنے والی فلم دی ویکسین وار کا ٹریلر گزشتہ روز ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اسی دوران وویک اگنی ہوتری کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ یہ دعویٰ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ شاہ رخ خان کبھی نمستے نہیں کہتے ہیں۔ وہ ہمیشہ صرف سلام کرتے ہیں۔ وویک اگنی ہوتری کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ شیئر کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو اداکار اور فلمی نقاد کمال رشید خان یعنی
 KRK 
نے ٹوئٹر (X) پر بھی شیئر کیا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے KRK 
نے لکھا ہے، “میں سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ وویک اگنی ہوتری جھوٹ بول کر نفرت کیوں پھیلا رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں وویک اگنی ہوتری یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، “بھارت کے تین بڑے سپر اسٹار مسلمان ہیں۔ ان میں سے دو سخت گیر اسلامی پسند ہیں۔ شاہ رخ خان کبھی نمستے نہیں کہتے، وہ صرف سلام… السلام… السلام کہتے ہیں۔ تاہم وویک اگنی ہوتری کے دعوے کو غلط ثابت کرنے کے لیے اس ویڈیو میں شاہ رخ کی کئی ایسی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جس میں وہ ہاتھ جوڑ کر نمستے کہتے نظر آ رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر