Latest News

لکھنؤ میں مرکزی وزیر کے گھر نوجوان قتل، وزیر کے بیٹے کا پستول جائے وقوعہ سے برآمد۔

للکھنؤ:  مرکزی حکومت میں شہری اور رہائشی محکمہ کی وزیر کوشل کشور کے لکھنو میں واقع رہائش گاہ پر نوجوان کے قتل سے سنسنی پھیل گئی. قتل ہونے والا نوجوان وزیر کوشل کشور کے بیٹے وکاس سری واستو  کا دوست تھا۔ پولیس۔ فوٹو فائل
 یونین منسٹر کے گھر ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق نوجوان کے قتل کا واقعہ مرکزی وزیر کوشل کشور کی اتر پردیش کے شہر لکھنؤ کی رہائشگاہ پر پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق قتل ہونے والے نوجوان کے پاس سے وزیر کے بیٹے کا لائسنس یافتہ پستول بھی برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والا نوجوان وکاس سری واستو کا دوست تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ کوشل کشور لوک سبھا کے ممبر ہیں۔ 2019 میں وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر یو پی کے موہن لال گنج سے پارلیمنٹ کے ممبر منتخب ہوئے تھے اور انہیں مرکزی حکومت میں شہری اور رہائشی محکمے کا وزیر بنایا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر