Latest News

مظفرنگر میں کانگریس اقلیتی سیل کے ذریعہ 'میرا سنویدھان۔میرا ابھیمان' بیداری مہم شروع۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں اترپردیش اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر شاہنواز عالم کی ہدایت پر ریاست بھر میں چلائے جارہے میرا سنویدھان میرا سوابھیمان پروگرام کے تحت آج کے پروگرام کا افتتاح ضلع اقلیتی کانگریس مظفر نگر نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر گل پوشی کر کے کیا گیا۔ اور گاؤں پاوتی مظفر نگر میں ایک اور پروگرام میں ضلع نائب صدر غفار تیاگی نے لوگوں کو آئین کی اہمیت بتائی اور مرکزی حکومت کی آئین کو بدلنے کی سازش کے خلاف جمعہ کی نماز کے بعد مسجد کے باہر پمفلٹ تقسیم کئے۔
دونوں پروگراموں میں ضلع نائب صدر غفار تیاگی نے لوگوں کو آئین کی اہمیت بتائی۔ بنیادی طور پر فردین ایڈووکیٹ۔نائب صدر، ممنون انصاری ایڈوکیٹ پی سی سی، فیض محمد خان، سینئر نائب صدر، شیام سنگھ ایڈووکیٹ، نوشاد تیاگی ایڈوکیٹ، سردار فاروقی جنرل سیکرٹری، نریندر کمار ایڈووکیٹ، صداقت ایڈوکیٹ، عامر ایڈوکیٹ، پرویز احمد، محمد احمد خزانچی۔ گلریز خان موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر