Latest News

ایم پی حاجی فضل الرحمن نے جج بنی بیٹی کودی مبارکباد، کہاکہ گل افشاں چودھری نے سماج کے بچوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سول جج جونیئر ڈویزن بن کر دیوبنداور پوری قوم کا وقار بڑھانے والی شہر کی ہونہار بیٹی اور سابق وارڈ مرحوم چودھری مرسلین کی صاحبزادی گل افشاں چودھری کی کامیابی پر شہر میں خوشی کا ماحول ہے اور ان کی اس شاندار کامیابی پر ان محلہ گوجرواڑہ میں واقع رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی تناظر میں آج سہارنپور سے بی ایس پی کے ایم پی حاجی فضل الرحمن نے وارڈ ممبر ندیم چودھری کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ہونہار بیٹی کو گلدستہ پیش کر کے ان کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور گل افشاں کو سماج کی بیٹیوں کے لیے ایک مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گل افشاں کی کامیابی سماج کے بیٹے اور بیٹیوں کے لیے ایک مثال ہے، محنت و جدوجہد سے شاندار کامیابی حاصل کرکے بیٹی نے پورے ضلع اور سماج کا نام روشن کیا ہے، جس کے لیے گل افشاں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔حاجی فضل الرحمن نے کہا کہ بچوں کو گل افشاں چودھری سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور آگے بڑھنے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔سول جج بننے والی گل افشاں چودھری نے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا اور سبھی سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلا کر کامیاب بنائیں۔اس موقع پر بی ایس پی کے سینئر لیڈر چودھری ابوبکر، محمد فیروز، کاکا چودھری، سفیان چودھری، ظفر فاروقی، سکندر علی سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر