Latest News

متھرا کی شاہی عیدگاہ میں سائنسی سروے کا مطالبہ کرنے والے ہندو فریق کو سپریم کورٹ سے کرارا جھٹکا۔

نئی دہلی: شری کرشن جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ‘ کو آج سپریم کورٹ سے اس وقت زوردار جھٹکا لگا جب متھرا شاہی عیدگاہ (شری کرشن جنم بھومی) کے سائنسی سروے کا مطالبہ کرنے والی عرضی خارج کر دی گئی۔ اس سے قبل جولائی ماہ میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے بھی شاہی عیدگاہ کے سائنسی سروے کرانے کے مطالبہ والی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔
الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ عرضی خارج کیے جانے کے بعد شری کرشن جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج پیش کیا تھا۔ ٹرسٹ نے اپنی عرضی میں 1968 میں ہوئے سمجھوتے کے جواز کے خلاف دلیل دیتے ہوئے اسے دکھاوا اور دھوکہ دہی بتایا۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اراضی کو آفیشیل طور پر عیدگاہ نام سے رجسٹرڈ کیا ہی نہیں جا سکتا، کیونکہ اس کا ٹیکس کٹرا کیشو دیو، متھرا کے عرفی نام کے تحت جمع کیا جا رہا ہے۔ہندو فریق کے دعویٰ کے مطابق متھرا میں اورنگ زیب نے مندر تڑوا کر وہاں مسجد کی تعمیر کروائی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ اورنگ زیب نے 1670 میں متھرا میں بھگوا کیشو دیو کا مندر تڑوایا تھا اور پھر شاہی عیدگاہ مسجد کی تعمیر عمل میں آئی۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر