Latest News

حصول علم میں مسلمانوں کے تمام تر مسائل کا حل پنہاں ہے: مفتی مجیب الرحمن قاسمی۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
کھتولی تحصیل کے موضع بسددھاڑا کی مدینہ مسجد میں دوسرے مرحلے کا دوسرا پروگرام زیر اہتمام جمیعت علمائے ہند کی اصلاح معاشرے کمیٹی منعقد ہواجسمیں مہمان خصوصی کے طور پر مفتی مجیب الرحمن قاسمی صدر جمعیۃ علمامظفر نگر ومفتی محمد دانش قاسمی نائب کنوینر نے شرکت کی نظامت مفتی محمد دانش قاسمی نےکی خصوصی خطاب مفتی مجیب الرحمن قاسمی نے معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کے احکامات کو اپنانے میں ہماری دنیاوی و اخروی کامیابی ہے اور اسکے بغیر دونوں جہاں میں ہمیں ناکامی کا سامنا کرنے پڑیگا مزید فرمایا چاہے اپنی نسلوں کو تعلیمی زیور سے ضرور آراستہ کریں اور اپنے خوشی وغم کے موقع پر بدعات ورسومات سے اپنے آپکو بچاؤ تو انشاء اللہ اللہ راضی ہوں گے نسلوں کا مستقبل کامیاب ہوگا اور ہم تمام کی دنیا وآخرت کامیاب ہوجائیگی مفتی مجیب الرحمن کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا شرکاء میں قاری انیس احمد امام مدینہ مسجد قاری عبد الرحمن چودھری ربان علی عبد الصمد چودھری مھربان علی محمد تعظیم محمد عثمان حاجی ظہور احمد ماسٹر ساجد وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر