میرٹھ کے سابق وزیر یعقوب قریشی نے ایک متنازعہ بیان 17 فروری 2006 کو فیض عام انٹر کالج میں ہونے والے اجلاس میں دیا تھا بی جے پی لیڈر اور لیبر ویلفیئر بورڈ کے سابق چیئرمین سنیل بھرالا نے 8 اگست 2007 کو دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کرنے کے لئے حکومت سے اجازت طلب کی تھی اور حکومت کو کیس ڈائری بھیجی گئی۔ کیس ڈائری غائب ہونے کی وجہ سے حکومت سے اجازت نہیں مل سکی تھی۔ پولیس نے حکومت سے دوبارہ کیس ڈائری تیار کرنے کی اجازت مانگی۔ سی او کوتوالی امیت کمار رائے نے کہا کہ حکومت سے چارج شیٹ داخل کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ایک دو دن میں چارج شیٹ داخل کر دی جائے گی۔ اس کیس میں سابق وزیر ضمانت پر ہیں۔
واضح ہوکہ کہ 31 مارچ 2022 کو پولیس نے حاجی یعقوب اور ان کے دو بیٹوں سمیت 17 افراد کے خلاف غیر قانونی طور پر گوشت کی فیکٹری چلانے کا مقدمہ درج کیاتھا۔ اس کے بعد نومبر میں پولیس نے حاجی یعقوب، اور انکے دو بیٹوں عمران اور فیروز سمیت سات افراد کے خلاف غنڈہ گردی کا مقدمہ درج کیا۔ 7 جنوری 2023 کو انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں 28 اگست کو انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی۔
0 Comments