Latest News

ضلع مجسٹریٹ اور چیف ڈیولپمنٹ آفیسر نے، سہی پوشن، دیش روشن" کے تھیم کے ساتھ عوامی بیداری ریلی کا ہری جھنڈی دکھا کر آغاز کیا۔

مظفرنگر:عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں قومی غذائیت ماہ2023 عوامی بیداری ریلی نکالی گئی۔جس کے تحت سوپوشیت بھارت، سکتر بھارت، شکت بھارت۔ عوامی بیداری ریلی کو ضلع مجسٹریٹ اروند ملاپا بنگاری اور چیف ڈیولپمنٹ آفیسر سندیپ بھاگیہ نے ہری جھنڈی دکھا کر شروع کیا۔
 ستمبر 2023 کے قومی غذائیت کے مہینے کا مقصد انسانی زندگی کے اہم مراحل، حمل، بچپن اور جوانی کے بارے میں وسیع عوامی بیداری پیدا کرنا ہے۔ نیشنل نیوٹریشن مہینہ 2023 عوامی بیداری ریلی کا اہتمام ضلع پروگرام آفیسر راہل گپتا اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار کے ذریعہ کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر