Latest News

یو پی کے بدایوں کی مسلم لڑکی مسکان نے گھر سے فرار ہوکر کر مذہب تبدیل کرکے اپنے عاشق ارجن کے ساتھ لئے سات پھیرے۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
یوپی کے بدایوں ضلع کی ایک مسلم لڑکی نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا اور اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کر لی ہے بریلی کے ایک پنڈت نے جمعرات کو ہندو رسم و رواج کے مطابق ان دونوں کی شادی کرا دی ہے لڑکی کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کی ہے
اوزانی علاقے کے گورائی گاؤں کی رہنے والی مسکان نے بتایا کہ اسے چار سال قبل گاؤں کے ارجن ساگر سے محبت ہوئی تھی۔ دونوں نے ایک ساتھ جینے اور مرنے کی قسمیں کھائیں لیکن دونوں کے درمیان مذہب کی دیوار حائل تھی دریں اثنا بوائے فرینڈ۔ارجن مسکان کے گھر پہنچا اور اس کے گھر والوں سے رشتہ مانگا، لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا۔ گھر والوں نے مسکان پر پابندی لگا دی لیکن وہ چپکے سے اپنے بوائے فرینڈ سے بات کر تی رہی اس نے اپنے گھر والوں کو بھی سمجھانے کی کوشش کی۔ جب وہ لوگ نہ مانے تو مسکان گھر سے بھاگ گئی۔
مسکان اور ارجن جمعرات کو بریلی پہنچے۔ انہوں نے یہاں پنڈت کیکے شنکھدھر سے ملاقات کی۔ انہیں اپنے بالغ ہونے کا سرٹیفکیٹ دکھائیں۔ اس کے بعد پنڈت کیکے شنکھدھر نے ان دونوں کی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ مسکان نے کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے ہندو مذہب اختیار کیا ہے۔ ارجن اور مسکان دونوں زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ ارجن ایک آٹو چلاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر