Latest News

میرٹھ میں طالب علم کا گولی مارکر بہیمانہ قتل، ملزم باپ بیٹا فرار۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں.
میرٹھ کے بھموری گاؤں میں ایک طالب علم کو سرعام گولی مار کر قتل کر دیا گیا جس سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے اطلاع پر پہنچ کر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
 
اطلاعات کے مطابق، بھموری گاؤں میں گزشتہ شب راستے میں جھگڑے کے بعد دو بھائیوں نے اپنے والد کے ساتھ مل کر اس قتل کو انجام دیا۔ طالب علم گاؤں کے مضافات میں واقع اپنی ڈیری پر گیا تھا۔ اس دوران ملزم باپ بیٹوں نے طالب علم کو سینے میں گولی مار دی۔ گولی لگنے سے طالب علم زمین پر گر کر جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ ملزم باپ بیٹے موقع سے فرار ہو گئے۔ موقع پر پہنچی پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیاہے اور ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ہنوز ملزموں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر