Latest News

اسرائیل نے ۶ فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے اور غزہ پٹی میں بدامنی کے نئے واقعات اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں چھ فلسطینی مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین مبینہ فلسطینی عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔
یہ نئی ہلاکتیں تشدد کے اس سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہیں، جس نے گزشتہ ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے اس خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ فلسطینی خود مختار انتظامیہ کے محکمہ صحت کے حکام نے ان تازہ ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جبکہ مرنے والوں میں سے تین کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ عسکریت پسند تھے۔
تل ابیب سے بدھ 20 ستمبر کے روز موصولہ رپورٹوں کے مطابق کل رات تک تازہ ترین بدامنی میں ہلاکتوں کی تعداد چار تھی۔ پھر آج صبح فلسطینی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی بدامنی اور اسرائیلی دستوں کی تازہ مسلح کارروائیوں میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی دستوں نے ویسٹ بینک کے شمالی حصے میں جنین کے مہاجر کیمپ میں جو کارروائی کی، اس میں چار افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ ایک دوسرے مہاجر کیمپ میں بھی ایک فلسطینی مارا گیا جبکہ ہلاک ہونے والا چھٹا فلسطینی وہ تھا، جسے غزہ پٹی کے علاقے میں بدامنی کے دوران اسرائیلی دستوں نے گولی مار دی۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر