Latest News

شادی کے نو ماہ بعد بھی نہیں منائی گئی سہاگ رات تو بیوی پہنچی تھانے، شوہر اور سسرال والوں کے خلاف درج کرائی رپورٹ۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ ضلع سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ سننے کے بعد پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے ہیں میرٹھ کی ایک نوجوان خاتون نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ شادی کے نو ماہ گزرنے کے بعد بھی اس شخص نے اپنی بیوی سے جنسی تعلقات نہیں بنائے۔
 نوجوان خاتون نے اپنے شوہر اور سسرال کے دیگر لوگوں کے خلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ فی الحال، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

معلومات کے مطابق یہ پورا معاملہ پرتاپور تھانا کھیتری کا ہے۔ یہاں کی ایک نوجوان لڑکی کی شادی موانہ کے ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ دسمبر 2022 میں ان دونوں کی شادی ہوئی تھی۔ لڑکا دہلی کی ایک آئی ٹی کمپنی میں ایچ آر کے طور پر کام کرتا تھا۔ لڑکی والوں نے اپنی بیٹی کی شادی پر اپنی وسعت سے زیادہ خرچ کیا۔ شادی پر تقریباً 26 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ دونوں کی شادی دھوم دھام سے انجام پائی اور دلہن اپنے شوہر کے ساتھ دہلی آگئی۔
الزام ہے کہ شادی کے بعد بھی دونوں کے درمیان جسمانی تعلقات نہیں تھے۔ لڑکی نے اس بارے میں اپنے سسرال والوں سے بات کی تو پتہ چلا کہ اس کا شوہر جسمانی تعلقات کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس وقت ان کا علاج چل رہا ہے۔ نوجوان نے بیوی کے گھر والوں سے دہلی میں فلیٹ کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔ شادی کے 9 ماہ بعد پریشان لڑکی تھانے پہنچی اور پولیس کو سب کچھ بتا دیا۔ لڑکی کی تحریر پر نوجوان اور نوجوان کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر