Latest News

آٹھ سال قبل پولیس پر حملہ کرنے والے بدمعاشوں کو عمر قید، دیوبند میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سنایا فیصلہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
تقریباً دس سال قبل ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے شرپسندوں کی جانب سے پولیس ٹیم پر جان لیوا حملے کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندھی نے آٹھ ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے دس 10 سال کی قید بامشقت اور 31 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایڈوکیٹ دیوی دیال شرما نے بتایا کہ 17 دسمبر 2013 کو کرائم برانچ سہارنپور کے ایس ایچ او ناگل بچن سنگھ تیوتیا اور ایس آئی سنجے پانڈے اپنی ٹیم کے ساتھ مخبر کی جانب سے بدمعاشوں کی اطلاع ملنے کے بعد سیڑکی روڈ پر کنورپال کے گھیر کے پیچھے باغ میں گئے، جہاں بدمعاش غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ موجود تھے اور ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کو دیکھتے ہی بدمعاشوں نے جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کردی۔ جس میں کئی پولس اہلکاروں بال بال بچ گئے،جوابی کارروائی میں پولیس نے بدمعاشوں کو پکڑ لیا۔ اسی کیس میں فریق اور دفاع کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندھی نے پولیس کی طرف سے ملزمان محبوب ولد شبیر ساکن نیاز پورہ مظفر نگر، عابد عرف مان ولد ابراہیم ساکن گاﺅں ککرولی مظفر نگر، نوشاد ولدعبداللطیف ساکن نیاز پورہ مظفر نگر، سلیمان ولد آس محمد ساکن گاو ¿ں جیونا تھانہ منصور پور، عابد ولد ضیغم علی ساکن کھیڑی فیروز آباد تھانہ ککرولی، جاوید ولد حبیب ساکن کھالا پارمظفر نگر، ببلو عرف فرمان ولد فیضیاب ساکن گاﺅں بڈھیڑی تھانہ چھپار اور سلیم ولد نزاکت ساکن چھپری شہزاد پور تھانہ شیرکوٹ ضلع بجنور کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید بامشقت اور 31 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید دو ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر