Latest News

میرٹھ میں اسپورٹس فیکٹری کے سپروائزر اور اس کے ساتھی پر خواتین کے جنسی استحصال کا الزام۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ کے پرتاپور تھانہ علاقے میں واقع ایک اسپورٹس فیکٹری میں خواتین اور لڑکیوں کے جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خواتین نے ایس ایس پی آفس پہنچ کر شکایت کی اور پولیس پر فیکٹری کے سپروائزر اور اس کے ساتھی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا۔
ایس ایس پی آفس آنے والی خواتین نے بتایا کہ فیکٹری میں لوئر اور ٹی شرٹس بنتی ہیں۔ الزام ہے کہ فیکٹری میں سپروائزر کے طور پر تعینات شخص اور اس کا ایک خاص فرقہ کا ساتھی خواتین اور لڑکیوں پر ناجائز تعلقات کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر آپ احتجاج کریں گے تو آپ کو برطرف کر دیں گے۔ مبینہ طور پر ملزم خاتون کے بیٹے کو اسکول سے اٹھانے کی دھمکی بھی دے رہا ہے۔ متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالک نے کیس کی شکایت نہیں سنی ہے اور نہ ہی پرتاپور پولیس نے رپورٹ درج کی ہے ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے سی او برہم پوری کو جانچ سونپتے ہوئے کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر