Latest News

کھرگون میں لوگوں کو فجر کی نماز پڑھوانے کے لئے نوجوانوں کی قابلِ تقلید بیداری مہم جاری۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
کھرگون نے 2 سال پہلے ایک خوفناک فساد دیکھا سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا، کئی گھر اور دکانیں تباہ ہو گئیں، اب اہل محلہ کو فجر کی نماز کے لیے جگانے کے لئے جوانوں نے پہل کرتے ہوئے لوگوں کو فجر کی نماز کے لیے جگانے کی بیداری مہم شروع کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں نوجوان لوگوں کو رغبت دلاتے ہوئے انہیں اللّٰہ تعالیٰ کی طرف بلارہے ہیں اورگھر گھر جا کر بھی لوگوں کو نماز کی رغبت دلارہے ہیں جسکا نتیجہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کھتولی رحمت عالم سیرت کمیٹی کے جنرل سیکریٹری زاھد امیر و دلی دربار کے ایم ڈی حاجی ضمیر الدین انصاری نے کہا ہے کہ ہم سب کو ان نوجوانوں سے سبق لیتے ہوئے اپنے محلوں اور گردونواح میں اس کام کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر