ضلع میرٹھ میں ایک نالے سے ایک سرکٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے جسکا سر اور ایک ہاتھ غائب ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے دل کانپ اٹھے۔ میرٹھ کے دورالا علاقے کے سردار ولبھ بھائی پٹیل ایگریکلچرل یونیورسٹی کی سڑک پر واقع نالے میں ایک سرکٹی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو نالے سے باہر نکالا۔ پولیس مقتول کے سر اور ہاتھ کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس اسٹیشن کے انچارج سنجے کمار شرما کا کہنا ہے کہ متوفی کے سر اور ہاتھ کی تلاش کی جارہی ہے۔ جسم کئی دن پرانا ہے۔ لاپتہ افراد کے بارے میں قریبی تھانوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ہنوز لاش کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
0 Comments