Latest News

آج ہماری بچیاں تیزی سے ارتداد کا شکار ہورہی ہیں جسکے لیے ہم خود ذمہ دار ہیں، جمیعت علمائے ہند کے اجلاس میں مولانا عبد الخالق قاسمی کا خطاب۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بڈھانہ کی مسجد حمزہ میں اصلاح معاشرہ جمعیۃ علمائے ہند کادوسرے مرحلے کا پھلا پروگرام منعقد ہوا جسکی صدارت حافظ شیر دین رکن ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء مظفر نگر نے فرمائی اور مہمان خصوصی کے طور پر مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء مظفر نگر اور مولانا عبدالخالق قاسمی رکن ایڈھاک کمیٹی نے شرکت کی مولانا عبدالخالق قاسمی نے فرمایا آج کل ہمارے معاشرے میں ایک بہت بڑی برائی بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے ہماری نوجوان بچیان ارتداد کا شکار ہو رہی ہیں اور اسکے ذمے دار ہم ہیں کیونکہ ہم نے ان ہاتھوں میں اس وقت کا سب سے بڑا فتنہ موبائل دیاہوا اور اسی کی وجہ سے ہماری پچیاں غیروں کے ساتھ فرار ہورہی ہیں اور یہ ہمارے لئے بڑے ہی شرم کی بات ہے ۔
مولانا مکرم علی قاسمی نے فرمایا ہمارے نکاح سنتوں کے مطابق نہیں ہماری شادیوں میں بڑھ چڑھ کر فضول خرچی کرنے کو ہی بڑا آدمی سمجھا جاتا ہے جبکہ اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا کہ فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں اور میرے بھائیوں دنیا ایک دھوکہ ہے جو یہاں آیا ہے وہ جانے کے لئے آیا ہے نیک اعمال کیا کرو رب کو راضی کرلو اس زندگی کو غنیمت جانو جو اللہ رب العزت نے ہمیں دی ہے اللہ ہم تمام کو عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے حافظ محمد تحسین جنرل سکریٹری قصبہ بڈھانہ محمد آصف بڈھانہ اور دیگر علما کرام نے بھی اظہار خیال کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر