شاملی ضلع کے ایس سی کے ایک وفد نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔
وفد کے اراکین نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے سپریمو کے سامنے پسماندہ طبقات کے در پیش مسائل رکھتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ بی جے پی حکومت میں درج فہرست ذاتوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ ان کے آئینی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں۔ یوگی حکومت میں سرکاری نوکریاں آؤٹ سورسنگ اور کنٹریکٹ کے ذریعہ دی جارہی ہیں۔ جس میں کوئی ریزرویشن لاگو نہیں ہوتا۔ دلتوں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو جان بوجھ کر سرکاری ملازمتوں سے الگ کیا جا رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے وفد کو یقین دلایا کہ سماج وادی پارٹی دلتوں کے مفادات کے لئے لڑے گی اور اقتدار میں آنے کے بعد ان کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی پروگرام چلائے گی۔ وفد میں راجن تیجن، سنجے کمار، ماسٹر ستیش، بسنت کمار، کرن پال سنگھ شامل تھے۔
0 Comments