مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
گوتم بدھ نگر۔ سپریم کورٹ کی ایک خاتون وکیل کل نوئیڈا کے سیکٹر 30 میں مردہ پائی گئیں۔ خاتون وکیل کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے قتل کیس کی تفتیش شروع کردی۔ اب پولیس نے اس کے شوہر کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں پریکٹس کرنے والی خاتون وکیل رینو سنہا کے سیکٹر 30 میں واقع گھر کے باتھ روم میں ان کی لاش ملی تھی۔ خاتون وکیل کے بھائی نے نوئیڈا کے سیکٹر 20 تھانے میں شوہر پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس واقعہ کے بعد نوئیڈا کے ڈی سی پی ہریش چندر، ایڈیشنل ڈی سی پی شکتی موہن اوستھی اور اے سی پی رجنیش ورما سمیت پولیس فورس موقع پر پہنچی اور واقعہ کی مکمل جانچ کی ان دونوں کا بیٹا امریکہ میں کام کرتا ہے اور وہ کبھی کبھار نوئیڈا آیا کرتا تھا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے سپریم کورٹ کی خاتون وکیل کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔
0 Comments