Latest News

خاتون نے دو شوہر چھوڑے، تیسرے کو مار ڈالا، چوتھی بار دلہن بننے والی تھی کہ پاپ کا پردہ فاش ہوگیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
پٹنہ کے پھلواری شریف میں اتر پردیش کے ایک نوجوان کی موت کا معاملہ پولس نے حل کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ساس، سسر اور بیوی نے مل کر نوجوان کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ متوفی کی بیوی اسمیری خاتون عرف منجو دیوی اس سے قبل دو شادیاں کر چکی ہیں۔ متوفی سبھاش پرجاپتی کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کی بھابھی کا کسی اور سے معاشقہ چل رہا تھا اور وہ چوتھی شادی کرنا چاہتی تھی۔
سبھاش نے اس کی مخالفت کی۔ اسی لیے اس کا قتل کیا گیا۔ ساتھ ہی پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی شرابی تھا اس لیے اس کی بیوی سے اکثر لڑائی ہوتی تھی۔ اسی لیے قتل ہوا۔ گھر والوں نے بتایا کہ سبھاش پرجاپتی نے دو سال قبل دانا پور پھلواری شریف بھوسولا کی رہنے والی اسمیری خاتون سے شادی کی تھی۔
اسمیری خاتون کی اس سے پہلے دو شادیاں ہوئیں۔ دونوں شوہروں کو چھوڑنے کے بعد تیسری شادی 2 سال قبل سبھاش پرجاپتی سے کی تھی۔ متوفی کے بھائی برجیش پرجاپتی نے بتایا کہ اصغری خاتون نے خواب میں سبھاش سے شادی کی۔ دو شوہروں سے دو بچے بھی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر