نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے سعودی عرب کے ولیعہد عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے راشٹرپتی بھون میں ایک ضیافت کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سعودی عرب ہندوستان کے اہم ترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ صدر مرمو نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات پچھلے کچھ سالوں میں کافی مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دنیا میں، ہندوستان-سعودی عرب کے مشترکہ ثقافتی تجربات، اقتصادی ہم آہنگی اور ایک پرامن اور پائیدار دنیا کے لیے مشترکہ عزم ہمیں فطری شراکت دار بناتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان-سعودی عرب شراکت داری کے اقتصادی جزو میں بھی حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں کئی مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے کافی مواقع ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ سعودی عرب نے بڑی تعداد میں ہندوستانی تارکین وطن کو اپنا لیا ہے، اور انہیں پھلنے پھولنے اور بڑھنے کے لیے جگہ دی ہے۔
صدر مملکت نے امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کے کردار کو ایک مثبت قوت کے طور پر سراہا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ولی عہد کا یہ دورہ اور جی ٹوئنٹی چوٹی کانفرنس میں ان کی شرکت سے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔ اس موقع پر نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
0 Comments