Latest News

سیما حیدر نے پاکستانی شوہر کے دوست کو ویڈیو کال کرکے سرحد پر مشروط انٹرویو کے لئے کہا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
پاکستانی خاتون سیما حیدر اپنی عشق کی کہانی سمیت کئی وجوہات سے مسلسل سرخیوں میں ہےاب سیما حیدر کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما نے اپنے پاکستانی شوہر غلام حیدرکے دوست کو ویڈیو کال کی ہے۔
غلام کے اس دوست نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس میں انہوں نے سرحد کو لے کر بڑا دعویٰ کیا۔انہوں نے کہا کہ سیما نے ان سے ویڈیو کال پر بات کی اور اس نے سرحد پر رابطہ کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔
سیما نے انسٹاگرام پر پاکستانی شوہر غلام کے دوست کو کئی آڈیو پیغامات بھی بھیجے ہیں جنمیں مبینہ طور پر 
 سرحد سے انٹرویو دینے کی بات بھی کی۔ اس پر سیما تیار ہو گئی لیکن اس نے ایک شرط رکھ دی کہ انٹرویو کے دوران غلام حیدر وہاں موجود نہ ہو جس سے غلام حیدر کادوست شش و پنج میں مبتلا ہو گیا اسکے بعد کیا ہوا کچھ معلوم نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر