Latest News

کیرانہ کے تین نابالغ دوست مشتبہ حالت میں لاپتہ موبائل بند ہو نے سے لواحقین فکر مند، کوتوالی میں گمشدگی درج۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
اتر پردیش کے شاملی ضلع میں کیرانہ کے تین دوست مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوگئے۔ اہل خانہ کی جانب سے کوتوالی میں گمشدگی کی اطلاع کے بعد پولیس تینوں لاپتہ دوستوں کی تلاش کر رہی ہے۔
معلومات کے مطابق شہر کے محلے میں واقع ہریجن مندر کے پیچھے رہنے والے ریحان ولد طاہر، صادق ولد غیور اور ناظم ولد منگا ہفتے کی دوپہر دو بجے کے قریب محلے سے مشکوک حالات میں لاپتہ ہیں۔ تینوں کی عمریں 15 سے 16 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ اتوار کو بھی بچوں کا کوئی سراغ نہیں ملا تو اہل خانہ کوتوالی پہنچے اور تینوں دوستوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی۔
غیور نے بتایا کہ اس کا بیٹا صادق صوفے کا کام سیکھتا ہے، جب کہ ریحان پانی پت میں ایک ریڈی میڈ دکان پر کام کرتا ہے اور ناظم سہارنپور میں کپڑے بیچتا ہے۔ ان میں صادق اور ناظم کے پاس موبائل فون ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق تینوں بچوں کے موبائل نمبر بھی بند ہیں۔ اہل خانہ نے تینوں کی بحفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے۔ کوتوال وپن کمار نے بتایا کہ تینوں نوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر