Latest News

ڈی ایس پی ضیاء الحق قتل کیس: کنڈا کے ایم ایل اے راجہ بھیا کے کردار کی جانچ کی جائے گی، سپریم کورٹ کا سی بی آئی کو حکم۔

نئی دہلی: اتر پردیش کی کنڈا اسمبلی سیٹ کے ایم ایل اے رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجہ بھیا کا اپنی بیوی بھانوی کماری سے طلاق کا معاملہ چل رہا ہے۔ اس معاملے میں ان کی اہلیہ نے راجہ بھیا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اب ایک اور معاملے میں راجہ بھیا کی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔
 سپریم کورٹ کی بنچ نے سی بی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ دس سال قبل پرتاپ گڑھ میں اس وقت کے ڈی ایس پی ضیاء الحق کے قتل میں کنڈا کے ایم ایل اے راجہ بھیا کے رول کی تحقیقات کرے۔
 جسٹس انیرودھا بوس اور جسٹس بیلا مادھوریہ ترویدی کی بنچ نے ڈی ایس پی کی اہلیہ پروین آزاد کی عرضی پر اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ سال الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کو منسوخ کر دیا تھا جس میں کلوزر رپورٹ کو درست قرار دیا گیا تھا۔  ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے حکم پر روک لگا دی تھی اور ٹرائل کورٹ نے راجہ بھیا اور ان کے چار ساتھیوں کے خلاف سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

 سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ایس ڈی ایم کی رپورٹ کو قبول کرتے ہوئے سی بی آئی سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی جانچ کر کے تین ماہ کے اندر رپورٹ داخل کرے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر